ودیشہ : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ میں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 3298 گھروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں گزشتہ دو تین دنوں سے سیلاب کی صورتحال تھی۔ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں اور نقصانات کے سروے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کی کسی بھی تحصیل میں ایک بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 50 جانور وں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 3298 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، جن میں سے 404 کوشدید اور 2894 جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS