برازیل میں شدید بارشوں سے 56 افراد ہلاک

0

ریوڈی جنیرو: (یو این آئی/ژنہوا) برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے۔ مقامی سویلین ڈیفنس نے اتوار کے روز کہا کہ 56 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 4000 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
پرنامبوکو کے دارالحکومت ریسیف سٹی میں سب سے زیادہ 30 اموات ہوئیں۔برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ٹویٹ کیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو ریسیف کا دورہ کریں گے۔بارش نے پڑوسی ریاست الاگوس کو بھی متاثر کیا، جہاں سیلاب سے دو افراد ہلاک اور تقریباً 7000 بے گھر ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS