صحت جو آپ کی جلد کی چمک سے پتاچلے

0

پانی جلد کی قدرتی چمک اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے، یہ تو سب ہی جانتے ہیں۔ روزانہ 8سے 10گلاس پانی پینے سے نا صرف جسم کے اندر موجود مضر اجزا کا خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ جلد نرم و ملائم اور چمکدار نظر آتی ہے۔ لیکن صرف پانی ہی جلد کی صحت کے لیے اہم کردار ادا نہیں کرتا بلکہ بہت سے پھل اور غذائیں بھی ایسی ہیں جن کے استعمال سے جلد کی چمک اور تروتازگی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں چند ایسی ہی غذائیں اور ان کے فوائد بتائے جارہے ہیں جن کے روزانہ استعمال سے آپ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور نکھری نکھری نظر آئیں گی۔
اسٹرابیری:جی ہاں اسٹرابیری جلد کی صحت اور نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس میں پائے جانے والے اجزاء جلد کی بہتر نشوونما کرتے ہیں اور اسے بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ الفاہائیڈروآکزل ایسڈ جلد کے بے جان خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور وٹامن سی جلد پر موجود داغ دھبوں اور دانوں کی نشوونما روک دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرابیری کا استعمال، سورج کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
ٹماٹر:روزمرہ غذا میں ٹماٹر، ٹماٹر کے جوس یا ٹماٹر کی چٹنی کا استعمال چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور دانوں کو ختم کرتا ہے اور چہرے پر موجود شکنوں اور جھریوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈنٹ کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد پر موجود ناپسند داغ دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
کینو/نارنگی:اسٹرابیری کے علاوہ کینو جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔ یہ آپ کی جلد کو نکھار کر چمکدار بناتا ہے۔ کینو میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور وٹامن ای اور آئرم کے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جلد کے لیے کینو بہت فائدے مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکرین کیئر پروڈکٹس میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔
انڈے:غذا میں انڈوں کا استعمال جلد کو نرم وملائم بنانے کے ساتھ ساتھ موائسچرائزیشن کا بھی مناسب انتظام کرتا ہے۔ اس میں پائے جانے والا آمائنوایسڈ نئے خلئے بنانے میں مدددیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انڈوں میں پائے جانے والے 2اہم اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو نقصان پہنچانے والی الٹراوائلٹ شعاعوں، کیل مہاسوں اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔ روزانہ ایک انڈا کھانے سے خون میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS