حیدرآباد: حیدرآباد سٹی کے سب سے بڑے سرکاری گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیاجارہا ہے اس میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج پر عمل کیاجائے گا۔ دو دن پہلے مرکزی حکومت نے اس اسپتال کو پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب 15افراد اب تک پلازمہ کے عطیہ کے لئے آگے آئے ہیں۔ ان تمام پلازمہ عطیہ دہندگان کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جو اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔ ان تمام سے پیر کے دن ڈاکٹرس خون حاصل کریں گے۔ قبل ازیں گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے دعوی کیاتھا کہ پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے200روبہ صحت افراد تیار ہیں۔ ہر ایک روبہ صحت فرد سے 400ایم ایل خون حاصل کیا جائے گا، جس سے پلازمہ کو علحدہ کیاجائے گا۔ اس عمل کے لئے تقریبا دو گھنٹے درکار ہوں گے۔ آئی سی ایم آر کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق گاندھی اسپتال میں جو مریض زیرعلاج ہیں،ان میں پانچ مریضوں کو پلازمہ چڑھایاجائے گا تاکہ وہ اس مرض سے روبہ صحت ہوسکیں۔ روبہ صحت افراد سے لئے گئے خون کے نمونے کو مریضوں کے خون کے نمونوں سے ملایاجائے گا۔ دونوں کے خون کے گروپس ملنے پر ہی اس عمل کو آگے بڑھایاجائے گا۔
حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج کا آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS