!ریاست مہاراشٹرودہلی میں کورونا وائرس کے 45 فیصد کیسز

0

نئی دہلی: کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) نے ملک میں سب زیادہ  مہاراشٹر اور قومی دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور اب تک 2،21،523 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، جو ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی آبادی کا 45.18 فیصد ہے۔ 
جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 17،296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4،90،401 ہوگئی ہے۔ ابھی تک ملک میں اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 15،301 افراد ہلاک جبکہ 2،85637 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 1،89463  ایکٹیو کیسز ہیں۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS