نئی دہلی: چین کے ووہان سے 324 ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ آج صبح دہلی پہنچا۔ چین میں کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے پیش نظر حکومت نے اپنے شہریوں کو وہاں سے بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پرواز سے لائے گئے تمام 324 مسافروں کو 14 دن تک مانیسر اور چھاؤلہ کیمپ میں خاص طور پر بنائے گئے کیمپوں میں رکھا جائے گا،تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے رابطے میں نہ آ سکیں۔ ڈاکٹرس کی ایک تشکیل ٹیم ان کی صحت کی جانچ کرے گی۔ ایئر انڈیا کا بوئنگ 747 ڈبل ڈیکر جمبو طیارے جمعہ کو دوپہر بعد 1.17 بجے دہلی سے روانہ ہوا تھا اور ہندوستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً ایک بجے ووہان سے واپسی ہوا، پرواز میں رام منوہر لوہیااسپتال کے پانچ ڈاکٹر اور ایئر انڈیا کے ایک پیر میڈیکل اسٹاف کو بھی بھیجا گیا تھا، ووہان میں طیارے میں بورڈنگ سے قبل تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ ووہان سے آئے افراد کے لئے دہلی کے پاس مانیسر میں اور خواتین کے لئے چھاؤلہ میں خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں۔ چونکہ وائرس کےانفیکشن کی علامات سامنے آنے میں 14 دن کا وقت لگ سکتا ہے، اس لئے 14 دن تک ان مسافروں کو آبادی سے دور رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں نوول کورنا وائرس کے 9800 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے،اور ان میں 99 فیصد کیس چین کے ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چین کے ووہان سے کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان 324 ہندوستانی پہنچے دہلی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS