نئی دہلی: افغانستان میں اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں کہا کہ اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے ہند -افغان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے طویل مدتی عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر عبداللہ گذشتہ روز دوپہر کو یہاں پہنچے تھے۔ دورے کے پہلے دن (گذشتہ روز)انہوں نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے)اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے دوحہ میں افغان حکومت اورطالبان کے مابین امن مذاکرات کے ہندوستانی سیکیورٹی کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اس مذاکرے کو معنیٰ خیز اور کارآمد قراردیا تھا۔ مسٹر ڈوبھال نے بھی افغانستان میں امن، ترقی اور استحکام کی بحالی کی خاطر سنجیدہ جدوجہد کو ہندوستان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
افغانستان کے افسران کے مطابق ان کے ملک کے اس مؤثررہنما کے دورہ، دوحہ میں جاری افغان امن عمل کے تئیں علاقائی اتفاق رائے اور خصوصی طور پر ہندوستان کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت ہو رہا ہے۔
افغان رہنما وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- International
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
افغان رہنما عبداللہ عبداللہ کی نریندر مودی سے ملاقات کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS