نارد اسٹنگ معاملہ: ممتا اور کھٹک کا حلف نامہ قبول

0
hindustantimes.com

کولکاتہ،(یواین آئی) : نارد اسٹنگ آپریشن معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور وزیر قانون ملئے کھٹک کے حلف نامہ کو قبول کرتے ہوئے دونوں پر 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان دونوں حلف نامہ کا جواب دینے کے لئے سی بی آئی کو 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ وقت پر حلف نامہ جمع نہیں کرنے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے دونوں پر 5-5ہزار ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
اس معاملے کی سماعت کار گزار چیف جسٹس راجیش بنڈل کی قیادت والی بنچ کر رہی ہے۔ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو جرمانہ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 17مئی کو سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے 4 لیڈروں کو نارد اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی سی بی آئی کے دفتر پہنچ گئیں اور وزیر قانون ملئے کھٹک عدالت میں موجود تھے۔سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے سی بی آئی کو اپنے کام کام کرنے میں دشواری ہوئی اور عدالت بھی دبائو میں تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے کو دوسری ریاست منتقل کرنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔ 9جون کو کارگرزار چیف جسٹس راجیش بنڈل کی قیادت والی بنچ نے ممتا بنرجی اور ملئے کھٹک کی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جسے عدالت عظمیٰ نے خارج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کو ان دونوں کے حلف نامہ کو قبول کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اس معاملے میں ممتا بنرجی اور ملئے کھٹک نے حلف نامہ دینے کی درخواست دی تھی جسے کلکتہ ہائی کورٹ نے رد کردیا تھا مگر سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو خارج کرتے ہوئے دونوں کو کلکتہ ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کرنے کی ہدایت د ی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS