واشنگٹن : (یو این آئی/اسپوتنک) فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
مانیٹرنگ پورٹل ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے دو ہفتے قبل انسٹاگرام،فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز کچھ وقت کے لیے معطل کردی گئی تھیں۔ صارفین نے گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق جمعرات کی صبح 20:21 بجے انسٹاگرام کے استعمال میں دشواریوں کی شکایت کی۔ ان میں سے زیادہ تر صارفین جرمنی،نیدرلینڈ اور برطانیہ سے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کے روز،کچھ یورپی ممالک بشمول امریکہ،کینیڈا اور روس میں انسٹاگرام کی بابت شکایات سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS