کانپور کے دیہات میں مال گاڑی پٹری سے اتری، دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ متاثر

0
image:english.press24.in

کانپور دیہات : (یو این آئی) دہلی -ہاوڑہ ریلوے روٹ جمعہ کی صبح اترپردیش کے کانپور دیہات میں امبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کے بعد متاثر ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ کے متوازی بنے فریٹ کوریڈور ٹریک پر آج صبح مال گاڑی ڈیریل ہو گئی اور کئی ویگن پلٹ گئے۔ بایں سبب ڈی ایف سی ٹریک تقریباً سو میٹر تک اکھڑ گیا ہے اور ویگن ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد چھلانگ لگا کر نئی دہلی-ہاوڑہ ٹریک پر آ گرے ہیں لہٰذا نئی دہلی ہاوڑہ اپ اور ڈاؤن لائن پر ٹرین کا چلنا بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار مال گاڑی کے ڈرائیور نے امبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی جس کی وجہ سے ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تیز رفتارکے باعث 100 میٹر کے دائرے میں ٹریک اکھڑ گئے۔ مال گاڑی سے تین ویگنیں دہلی-ہاوڑہ ریلوے لائن کی پٹریوں پر جا گرے اور وہیں پانچ ویگن دوسری طرف تالاب میں جا گرے۔
حادثے میں لوکو پائلٹ (ڈرائیور) اور گارڈ محفوظ رہے اور انہوں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی ، نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ پر اپ اور ڈاون لائنوں پر ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا اور اسی جگہ پر ریلوے کا عملہ اور ٹیکنیکل ٹیم جی آر پی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور مرمت کا شروع ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS