نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے اس سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔اسٹار اسپورٹ کے پروگرام کرکٹ کنکٹیڈ میں سابق ہندوستانی تیزگیندباز پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے سلسلے میں کافی بحث ہورہی ہے لیکن اس کے انعقاد پر مجھے اندیشہ ہے ۔ایسا اس لئے ہے کیونکہ یہ عالمی کپ آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے اور میں وہاں رہا ہوں۔
عرفان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔ وہ ہر حالت کو اچھی طرح سمجھ کر ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔ کھیل اور کوارنٹین کے ضابطوں کو دیکھ کر مجھے عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ہے۔
کرکٹ آسٹریلیاکے صدرارل ایڈنگس نے گزشتہ روزکہا تھا کہ عالمی وبا کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ’ناممکن‘ہے۔ آئی سی سی کو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ کرناہے،جس نے ورلڈ کپ سے متعلق فیصلے کو گذشتہ ہفتے بورڈ کے اجلاس میں جولائی تک ملتوی کردیا تھا۔
آئی سی سی بورڈ میں حصہ لینے والے ایڈنگ کے مطابق وقت کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 16 ممالک میں سے کئی ملک اب بھی عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا کافی مشکل ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس کے لئے آئی سی سی کو دیگر متبادل بتائے ہیں۔
آسٹریلیا میں ٹی 20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل : عرفان پٹھان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS