’ہیٹ اِن انڈیا‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ ایک ساتھ نہیں چل سکتے: راہل

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) کانگریس کے سابق صدراہل گاندھی نے کچھ عالمی برانڈ کے ہندوستان چھوڑنے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کو وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ ’ہیٹ ان انڈیا‘ (ہندوستان میں نفرت) اور ’میک ان انڈیا‘ (ہندوستان میں مینوفیکچرنگ) ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے ملک میں بے روزگاری کی صورتحال کا ذکر کیا اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اس بحران سے نمٹنے پر توجہ دیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’کاروبار ہندوستان سے باہر لے جانے کی آسانی ہے۔ 7 عالمی برانڈ، 9 فیکٹریاں اور 649 ڈیلر شپ چلے گئے۔ 84,000 نوکریاں ختم ہو گئیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مودی جی، ’ہیٹ ان انڈیا‘ اور ’
میک ان انڈیا‘ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہندوستان کے خطرناک بے روزگاری بحران پر توجہ دینے کا وقت ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS