ہریانہ پنچایت الیکشن: دہلی، پنجاب اور اب ہریانہ!

0

نئی دہلی (ایجنسی): ہریانہ کے حصار ضلع اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں کراری شکست کا سامنا کرچکی ہے۔ عام آدمی پارٹی کو پنچایت الیکشن میں تھوڑا سکون ملا ہے۔ ہریانہ کی سیاست میں بیک فٹ پر چل کر عام آدمی پارٹی کو پنچایت الیکشن میں ایک طرح کی سنجیونی بوٹی ملی ہے۔ اس سے بی جے پی کی مشکلیں بھی بڑھ سکتی ہیں ۔ ہریانہ میں اپنا پہلا ضلع کونسل انتخاب لڑرہی آپ نے پنجاب اسمبلی الیکشن کی کامیابی کو کیش کرنے کے لئے اپنے چنائو نشان جھاڑو پر امیداور اترانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ضلع کونسل کی 115سیٹوں پر انتخاب لڑنے والی عام آدمی پارٹی کو 15پر جیت ملی ہے۔ ہریانہ میں سال 2024میں اسملبی الیکشن ہونے ہے۔ اس لئے عام آدمی پارٹی کے لئے یہ جیت کافی بڑھی ہے۔ وہیں اس جیت سے دہلی سے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال اور ہریانہ آپ کے لیڈر کافی خوش ہیں۔ ہریانہ میں اتوار اور 22ضلع کونسل اور 143پنچایت کمیٹی کے ممبروں کے الیکشن کا اعلان ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS