چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر صحت انل وج کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وج نے کچھ دن قبل اپنی مرضی سے کورونا کا تجرباتی ٹیکہ لگوایا تھا۔ انہوں نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔
وج نے کہا ’’میں کورونا پازیٹیو ہوگیا ہوں۔ میں انبالہ کینٹ سول اسپتال میں داخل ہوں۔ میری ان سبھی کو صلاح ہے، جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، اپنی کورونا جانچ ضروری کرالیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS