پرائیوٹ اسپتالوں کے میڈیکل اسٹاف کو بھی سرکاری طرز پر معاوضہ: کھٹر

0

چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے پرائیوٹ اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں،  پیرامیڈیکل  اسٹاف اور دیگر ملازمین کو بھی سرکاری محکمہ میں کام کرنے والوں کی طرز پر معاوضہ فراہم کیا  جائے گا ۔ کھٹر نے ٹی وی کے ذریعے ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں  کے فصلی قرض کی قسط کی تاریخ 15 اپریل سے بڑھا کر 30 جون 2020 تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا ۔  انہوں نے کہا کہ  پرائیوٹ ا سپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر، نرس ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو بھی بالترتیب 50 لاکھ روپے، 30 لاکھ روپے، 20 لاکھ روپے اور 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا فائدہ ملے گا ، بشرطیکہ وہ حکومت ہند کی طرف سے شروع کئے گئے 50 لاکھ روپے کے نئے  بیمہ کور میں نہیں آتے ہوں ۔ اس سے پہلے گذشتہ 23 مارچ کو وزیر اعلی نے ڈاکٹروں، نرسوں، نیم طبی عملہ  کے لئے، چاہے وہ  مستقل  ہوں، ایڈہاک، آوٹ سورس یا کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہوں اورریاست میں كووڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری،کورونا وائرس کے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس یا سرکاری اسپتالوں میں قائم کئے گئے آئیسولیشن وارڈ میں کام کر رہے عملے کیلئے معاوضے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے  پرائیوٹ اسپتالوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ  کورونا وائرس  متاثرہ مریضوں کو طبی دیکھ بھال سے منع نہ کریں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اب ریاست میں کسان اپریل 15، 2020 کے  بجائے 30 جون، 2020 تک  فصلی  قرض کی قسط ادا کرنے کے  اہل  ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سود کی  مالی امداد کا فائدہ بھی ملے گا ۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف غریبوں، کسانوں اور طبی پیشے سے وابستہ لوگوں کے لئے جاری کئے گئے  1.70 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی ریلیف پیکج سے ہریانہ کو فائدہ ہو گا،لیکن ریاست نے بھی کچھ راحتی اقدامات کا اعلان کیا ہے جوکہ مرکز کے اس امدادی پیکیج کے تحت نہیں آتے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS