کرنال: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے آج کہا کہ کورونا بحران میں لوگوں کو دہری مارجھیلنی پڑ رہی ہےاورایک طرف جہاں وبالاک ڈاون کی وجہ سے سماج کے ہر شعبہ میں لوگوں کے روزگار کے چھنے،آمدنی کی کمی ہوئی وہیں دوسری طرف پٹرول۔ڈیزل کے قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عام آدمی کی کمرتوڑ دی ہے۔
کماری شیلجا پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کئے جارہے اضافہ کے خلاف پارٹی کے ملک گیر مظاہرہ کے تحت یہاں منعقد کئے گئے دھرنے میں بول رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور اس مشکل معاشی مندی اور وبا سے جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے شہریوں سے جبری وصولی کررہی ہے۔
کماری شیلجا نے کرنال کے سیکٹر12میں منعقد احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی۔ اس دوران وہ کانگریس کے دیگر لیڈروں کے ساتھ مظاہرہ کی جگہ سے بیل گاڑی پر سوار ہوکر چھوٹے سکریٹریٹ پہنچیں اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے چھوٹے سکریٹریٹ میں ضلع ڈپٹی کمشنر کو صدر کے نام میمورنڈم سونپا۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہریانہ کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS