نئی دہلی (ایجنسی) : ہاردک پٹیل کو گانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر بالی ووڈ ایکٹر کمال خان آرنے ان پر طنز کیا ہے۔ کے آر کے نے ٹوئٹر پر انہیں لے کر ایک کے بعد ایک کئی کمنٹ کئے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں کے آر کے نے لکھا ’میرے عزیز پٹیل بھائی مبارک ہو۔ آج آپ دیش سے محبت کرنے والے بن گئے۔ آپ کو صرف دیش بھگت بننے کے لئے صرف 9مہینے جیل میں رہنا پڑا‘۔اگلے ٹوئٹ میں کے آر کے نے لکھا ’بھائی صاحب آپ دیش کے دمشن سے دیش سے محبت کرنے والے تو بن گئے ۔ اب تھائی لینڈ کب جارہے ہو۔ کیوں کہ وہ بھی ضروری ہے‘کے آر کے کے ٹوئٹ پر تمام لوگوں نے مزیدار کمنٹس کئے ہیں۔ ہیتیش نے لکھا کہ ان کو معلوم ہوا کہ ، تالاب میں مچھلی کو مگرمچھ سے بیر نہیں کرنا چائے‘ راج موش نے لکھا’کانگریس صدر سے عام ورکر ؟قسمت آپ کو نیچے لے آئی‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS