شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں آتشزدگی،پانچ دکان،تین گودام،چالیس سبزی ریڑھے خاکستر

0
image:thegnskashmir.com

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کی سبزی مارکیٹ میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکان، تین گودام اور قریب چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوارہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک’سبزی مارکیٹ‘میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمے کی نفری گاڑیوں کو لے کر جائے موقع پر پہنچ گئے۔
موصوف نے کہا کہ فوج،پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو ایک گھنٹے میں قابو میں کر لیا گیا لیکن تب تک آگ کے شعلوں نے بے تحاشا تباہی مچا دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان، تین گودام اور چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہوگئے جن میں سے ستائیس ریڑھے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ ہونے سے لگ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS