مودی حکومت میں عازمین حج کے کوٹے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا:نقوی

0
hindustantimes.com

نئی دہلی،: (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں عازمین حج کے کوٹے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ عازمین حج کو جاتے ہیں۔ ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مختارعباس نقوی نے جمعرات کو کہا کہ حج کے لیے سعودی عرب جانے والوں کو وہاں جو بھی پروٹوکول ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کورونا کے پیش نظر امبارکیشن پوائنٹس کو کم کیا گیا ہے۔ کورونا سے پہلے 21 امبارکیشن پوائنٹس تھے جنہیں کم کر کے اب دس کر دیا گیا ہے۔ دراصل اس بار حج 2022 کے لیے 21 کے بجائے 10 سفری مقامات طے کیے گئے ہیں جن میں احمد آباد، بنگلور، کوچی، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS