لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے شروع ہوا حج بیت اللہ

0
Mecca: Muslim pilgrims circumambulate the Kaaba, the cubic building at the Grand Mosque, as they wear masks and keep social distancing, a day before the annual hajj pilgrimage, Saturday, July 17, 2021. The pilgrimage to Mecca required once in a lifetime of every Muslim who can afford it and is physically able to make it, used to draw more than 2 million people. But for a second straight year it has been curtailed due to the coronavirus with only vaccinated people in Saudi Arabia able to participate. AP/PTI(AP07_17_2021_000028A)

مکہ مکرمہ (ایجنسیاں) : سعودی عرب میں مسلسل دوسرے سال بھی کورونا کے سخت ضوابط پر عمل کے ساتھ حج بیت اللہ کا
آغاز ہوگیا۔تمام عازمین نے شرط کے مطابق مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل ویکسین لگوائی تھی۔ حج کے ایام میں کسی غیر مجاز
شخص کو مشاعر مقدسہ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔حرم مکی میں داخلے سے قبل النواریہ، الزایدی،
الشرائع اور الھدا مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔تمام عازمین حج کو 6 ہزار پر مشتمل گروپ میں تقسیم کیاگیا ہے۔ہر 3
گھنٹے دوسرا گروپ طواف کے لیے مسجد حرام میں داخل ہوگا۔ طواف قدوم کا پہلا مرحلہ آج ہفتے کو سات ذی الحجہ مقامی
وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو چکا ہے۔ طواف قدوم 8 ذی الحجہ کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔طواف قدوم کی
تکمیل کے بعد عازمین حج مسجد حرام سے نکلیں گے اور بسوں کے ذریعے باب علی اسٹیشن سے ہوتے ہوئے جمرات پل تک
جائیں گے۔ اس موقع پر 200 بسوں کے ذریعے ایک وقت میں 2 ہزار عازمین حج کو ہر تین گھنٹے کے وقفے کے بعد جمرات
پل تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں سے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ روانگی کے لیے انہیں الگ لگ رنگوں کے ٹریکس کے
ذریعے پہنچایا جائے گا۔حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے میڈیا کو بتایا کہ حج کے سفر
کے دوران عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کورونا وبا کے پیش نظر ایس او
پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS