ممبئی (پریس ریلیز) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ لوگوں کی صحت،تحفظ، سلامتی کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے اہم اصلاحات کے ساتھ حج- 2022کا انعقاد ہو رہا ہے۔ آج حج ہائوس ممبئی میں حج-2022سے متعلق خادم الحجاج کے 2 دنوں کے تربیتی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ ہندوستان سے 79 ہزار 237 مسلمان سفرِ حج-2022 پر جائیں گے۔ اِن میں تقریباً 50 فیصد خواتین ہیں۔ ان میں 56 ہزار 601 حجاج کرام، حج کمیٹی آف اِنڈیا سے اور 22 ہزار 636 عازمین کرام حج گروپ آرگنائزر س (ایچ جی اوز) کے ذریعہ حج -2022 کیلئے جائیں گے۔ ایچ جی اوز کا پورا عمل بھی شفاف اور آن لائن کر دیا گیا ہے۔ بغیر ’محرم‘ (مرد رشتہ دار) کے 1800 سے زیادہ مسلم خواتین سفر حج-2022 پر روانہ ہوں گی۔ حج-2022 کیلئے کل 83 ہزار 140 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ حج-2022 کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ عازمین حج 10 مراکز روانگی ، احمد آباد، بنگلورو، کوچّی۔ دہلی، گواہاٹی ، حیدرآباد ، کولکاتا ، لکھنؤ، ممبئی اور سرینگر سے سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ انڈمان اور نکوبار سے 114 عازمین حج، آندھرا پردیش سے 1201، آسام سے 3544 ، بہار سے 2210 ، چنڈی گڈھ سے 25، چھتیس گڈھ سے 431 ، دادرا اور نگر حویلی سے 17، دمن اور دیو سے 17 ، دہلی سے 835، گوا سے 67، گجرات سے 2533 ، ہماچل پردیش سے 38، ہریانہ سے 617 ، جموں وکشمیر سے5281، جھارکھنڈ سے1559، کرناٹک سے 2764، کیرالہ سے 2574، لکشدیپ سے159، مدھیہ پردیش1780 ، مہاراشٹر سے4847، منی پور سے335، اوڈیشہ سے 466، پدوچیری سے 52 ، پنجاب سے 218، راجستھان2072، تملناڈو سے 1498، تریپورہ سے 108، اتر پردیش 8701، اتراکھنڈ سے 485، مغربی بنگال سے5911، تلنگانہ سے 1822 اور لداخ سے216، ہندوستانی مسلمان سفرِ حج-2022 پر جانے والے ہیں ۔
ہندوستان سے 79ہزار مسلمان جائیں گے سفر حج پر: مختار عباس نقوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS