حج 2022:ایڈوانس رقم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0

نئی دہلی(ایس این بی ) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2022کے منتخب عازمین کو سہولت فرام کرتے ہوئے پہلی قسط کی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔چیف ایکزیکٹو آفیسر (سی ای او ) محمد یعقوب شیخ کے دستخط سے جاری سرکولر میں تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔مرکزی وزار اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اس فیصلے سے منتخب عازمین کو راحت ملے گی اور وہ بڑھی ہوئی تاریخ تک اپنی پہلی قسط کی رقم جمع کراسکیں گے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے جاری بیان میں بتایا کہ حج2022 کے منتخب عازمین کے لیے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور81000/- روپے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ6؍مئی2022 تھی اب حج کمیٹی آف انڈیاسے جاری سر کلرنمبر16کے مطابق اب 10مئی2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔اس موقع پرمختار احمد نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کراکر اس کی رسید دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح10 سے شام4بجے تک جمع کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS