گیان واپی معاملہ :مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : گیان واپی کیس میں وارانسی ضلع کورٹ میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں مسجد میں سروے کے دوران پائے گئے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی مانگ کی گئی ۔ ہندو فریق کے اس مطالبے پر وارانسی کے ضلع اور سیشن جج ڈاکٹر اے کے وشویش نے مسلم فریق کو نوٹس جاری کرکے ہدایت دی کہ درخواست پر کوئی اعتراض ہوتو درج کرائیں۔ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہاکہ 1991 کااپاسناایکٹ ہمارے حق میں ہے کیونکہ 15 اگست 1947 کو اس جگہ کی مذہبی نوعیت ہندو مندر کی تھی۔ ہماری طرف سے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم کاربن ڈیٹنگ کی مانگ کر رہے ہیں۔ مسلمان کہتے ہیں یہ فوارہ ہے، ہم کہتے ہیں شیولنگ ہے۔ ایک خودمختار ادارے کو جانچ کرکے پتہ لگانا ہوگا۔ ہماری طرف سے کاربن ڈیٹنگ کی مانگ کےلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔
گیان واپی مسجد کیس میں ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ ہم نے کاربن ڈیٹنگ کی درخواست کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کی ہماری درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے اور مسلم فریق سے اعتراضات طلب کیے ہیں۔ معاملہ 29 ستمبر کو نمٹا دیا جائے گا۔ عدالت نے مسجد کمیٹی کی جانب سے اگلی سماعت کی تیاری کےلئے مانگے گئے 8 ہفتے کا وقت مسترد کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS