گیان واپی معاملہ:ہندو فریق نے کیویٹ درخواست دائرکی

0

پریاگ راج(یو این آئی) اترپردیش کے شہر وارانسی میں واقع گیان واپی کیمپس معاملے پر ضلع جج کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں مسل فریقوں کی طرف سے چیلنج کئے جانے پر ہندو فریقوں نے ’کیویٹ درخواست‘دائر کرکے ان کی دلیل بھی سننے کی درخواست کی ہے ۔ ہندو فریق کے وکیل پربھاش پانڈے اور وشنو شنکر جین نے بدھ کو ہائی کورٹ میں مدعی ریکھا پاٹھک کی جانب سے کیویٹ درخواست دائر کی ہے ۔ اس درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ی ہے کہ اگر مسلم فریق ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کو چیلنج کرے تو درخواست گزار کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS