گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے کلول شہر میں ایک عدالت نے آج برسراقتدار بی جے پی کے سابق لوک سبھا رکن دیو جی فتح پور کو دو سال قید اور 2 کروڑ 97 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جج ڈی ایس ٹھاکر کی عدالت نے تقریباً چار سال پرانے چیک باؤنس کے ایک معاملے میں سریندر نگر کے سابق رکن کو یہ سزا سنائی
مسٹر فتح پورہ 2014 کے انتخاب میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے لیکن 2019 میں بی جے پی نے انہیں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا۔ وہ کانگریس سے بی جے پی میں آئے تھے۔ انہوں نے اپنے واقف کار پربھات سنگھ ٹھاکر سے راج کوٹ میں ایک زمین فروخت کرنے کے نام پر ایک کروڑ 48 لاکھ 500 روپے لئے تھے۔ لیکن بعد میں اتنی رقم کا چیک انہیں دیا تھا۔
یہ چیک باؤنس ہوجانے کے بعد ٹھاکر نے اکتوبر 2016 میں معاملہ درج کرایا تھا۔
عدالت نے رقم نہ ادا کرنے پر 3 ماہ کی فاضل سزا کا حکم بھی دیا ہے۔
چیک باؤنس معاملے میں گجرات کے سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو 2 سال کی سزا، 2.97 کروڑ جرمانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS