احمد آباد، (ایجنسیاں) :گجرات کی وڈوڈرا پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے پی ایف آئی سے متعلق مدرسے کی جانچ کی ، اسے سیل کردیا اور ٹرسٹیوں سے بھی پوچھ گچھ کی ۔ پولیس نے اس مدرسہ کو سیل کردیا، جہاں آل انڈیا امامس کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مدرسہ میں پی ایف آئی کی معاون ، اے آئی آئی سی کی میٹنگ ہوئی۔ اے سی پی نے کہا کہ پی ایف آئی کی ایسوسی ایٹ آرگنائزیشن اے آئی آئی سی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے ٹی ایس اور پولیس نے ایکشن لیا اور ایک مدرسہ کوسیل کردیا ، جہاں اے آئی آئی سی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اب مدرسرہ کے ٹرسٹیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS