احمد آباد : ( یواین آئی) گجرات کے ضلع بھروچ کے پٹیل ویلفیئر اسپتال میں ہفتے کی صبح الصبح ہولناک آگ لگنےسے کم از کم 18 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس اسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے کووڈ کیئر سنٹر قائم کیا گیا تھا ۔ آگ لگنے کے فوراََ بعد یہاں داخل مریضوں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس کی لپیٹ میں کئی لوگ آئے گئے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق چار منزلہ اسپتال میں صبح الصبح آگ لگ گئی۔ اس وقت اسپتال میں تقریبا 50 مریض تھے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے کئی مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’بھروچ کے اسپتال میں آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت سےدلبرداشتہ ہوں۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میری دلی تعزیت‘‘۔
روپانی نے واقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھروچ کےایک سنیئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں 18 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراَ بعد ہی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 12 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد مزید 6 مریضوں کی موت ہوئی ۔ کئی مریضوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ۔
گجرات کے اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے 18 مریضوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS