نئی دہلی (ایجنسیاں) : آئندہ سال یکم جنوری سے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں ٹیکس شرح اور عمل سے متعلق کئی تبدیلی ہوں گی۔ ان میں ای-کامرس خدمات فراہم کرنے والوں پر ٹرانسپورٹ اور ریستوراں سیکٹر میں دی جانے والی سروسیز پر ٹیکس دین داری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فٹ ویئر اور کپڑا سیکٹر میں ٹیکس ڈھانچے میں تبدیلی بھی یکم جنوری 2022 سے نافذ ہوگی، جس کے تحت سبھی طرح کے فٹ ویئر پر12فیصد جی ایس ٹی لگے گا، جبکہ ریڈیمڈ کپڑوں سمیت تمام ٹیکسٹائل پروڈکٹس (کپاس کے علاوہ) پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو آف لائن طریقے سے دی جانے والی مسافر ٹرانسپورٹ خدمات پر رعایت ملتی رہے گی، لیکن جب یہ خدمات کسی ای-کامرس پلیٹ فارم سے دی جائیں گی تو ان پر نئے سال سے 5فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا۔ عمل میں تبدیلی کے تحت سوئیگی اور جمیٹوای-کامرس سروس فراہم کرنے والوں کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ ان کے ذریعہ دی جانے والی ریستوراں خدمات کے بدلے وہ جی ایس ٹی حاصل کریں اور اسے سرکار کے پاس جمع کروائیں۔ ایسی خدمات کے بدلے انہیں بل بھی جاری کرنے ہوں گے۔ اس سے صارفین پرکوئی اضافی بوجھ نہیں آئے گا، کیونکہ ریستوراں پہلے سے ہی جی ایس ٹی ریوینیو جمع کررہے ہیں۔ تبدیلی صرف اتنی ہوئی ہے کہ ٹیکس جمع کروانے اور بل جاری کرنے کی ذمہ داری خوردنی اشیا سپلائی کرنے والے پلیٹ فارموں پر آگئی ہے۔ یہ قدم اس لئے اٹھایاگیاہے کیونکہ سرکار کاایسا اندازہ ہے کہ خوردنی اشیا سپلائی کرنے والوں کے ذریعہ مبینہ طور پر پوری جانکاری نہ دینے سے گزشتہ 2سال میں سرکاری خزانے کو قریب 2ہزار کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان پلیٹ فارموں کو جی ایس ٹی جمع کروانے کیلئے ذمہ دار بنانے سے ٹیکس چوری پر پابندی لگے گی۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے سال پرکچھ اور قدم اٹھائے جائیں گے۔
نئے سال سے جوتے چپل سمیت کئی چیزیں ہوں گی مہنگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS