ستمبر میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.17 لاکھ کروڑ سے زیادہ

0

نئی دہلی: (ایجنسی) فنانس منسٹری نے جمعہ کو کہا ہندوستان میں جی ایس ٹی کا کلیکشن 1.17 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ حکومت کی جانب سے جاری یہ ڈاٹا لگاتار تیسرے مہینے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ فنانس منسٹری کے ڈاٹا کے مطابق 2021 کا revenue collectionستمبر 2020 کے مجموعہ سے 23فیصد زیادہ ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت کے پٹری پر لوٹنے کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن میں پھر سے تیزی آنے لگی ہے۔ امسال ستمبر میں جی ایس ٹی کی کلیکشن 1.17 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سےامسال جون میں جی ایس ٹی کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھا۔ اس سے پہلے یہ مسلسل نو ماہ تک 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔ اب پھر جولائی ، اگست اور ستمبر میں یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ایس ٹی کی اوسط وصولی 1.15 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں 1.10 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ رواں برس اگست میں کل جی ایس ٹی کی کلیکشن 117010 کروڑ روپے ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 20578 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی 26767 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی 60911 کروڑ اور معاوضہ سیس 8754 کروڑ ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 29555 کروڑ روپے جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 623 کروڑ روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔
حکومت نے سی جی ایس ٹی میں 28812 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 24140 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے مرکز اور ریاست کو 50:50 فیصد رقم دینے کے مقصد سے آئی جی ایس ٹی سے 24 ہزار کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس طرح ستمبر میں سی جی ایس ٹی 49390 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 50907 کروڑ روپے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS