یونان نے ترکی کو’جہادسٹ ٹریول ایجنسی‘قراردیا

    0

    ایتھینس : یونان نے ترکی کو’جہادسٹ ٹریول ایجنسی‘قراردیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ علاقائی سلامتی کو کمزورکرنے میں مصروف ہے۔
    یونان کے وزیرخارجہ نکوس ڈینڈیاس نے قبرص کے اپنے ہم منصب نکوس کرسٹوڈولڈس اوراردن کے ایمان صفدی کے ساتھ عمان میں ایک سہ فریقی میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔ ترکی پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور اس کے برخلاف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈینڈیاس نے کہا کہ اس نے جہادیوں کو لیبیا سے قفقاز میں سرگرم کیا ہے اوراس سے آگے بڑھ کر یونان کے خلاف جنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ ترکی کی یہ سرگرمی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔
    انہوں نے یونان کے ساتھ قبرص اوراردن کے باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی ستائش کی اورکہا کہ تینوں ممالک، امن، استحکام اور بین الاقوامی قانون پر عمل پیراہونے کے حامی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS