نئی دہلی: مرکزی حکومت اس ہفتے ملک کی معروف تیل اور گیس پیدا کرنے والی کمپنی او این جی سی کے 1.5 فیصد تک شیئر فروخت کردے گی۔ حکومت تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن میں شیئر بیچ کر تقریباً 3,000 کروڑ روپے جمع کرے گی۔ او این جی سی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کی فائلنگ میں بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے آفرفارسیل(اوایف ایس) 30 مارچ کو کھلے گا۔ کمپنی نے کہا کہ پروموٹر (حکومت) نے 30 مارچ 2022 کوکمپنی کے 94,352,094 ایکویٹی شیئرز(کمپنی کے کل ادا شدہ ایکویٹی شیئر کیپٹل کے 0.75 فیصد کے برابر) 30مارچ 2022کونان ریٹیل انوسٹرس کو اور31مارچ 2022کوریٹیل انوسٹرس کو فروخت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ساتھ ہی اوور سبسکرپشن کی صورت میں 94,352,094 اضافی ایکویٹی شیئرز فروخت کرنے کا آپشن رکھاہے۔ آفر فار سیل (اوایف ایس) کیلئے فلور پرائس 159 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے۔
او این جی سی کے شیئرزبیچے گی سرکار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS