image:.financialexpress

نئی دہلی : مرکزی سرکار دہلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد ہوائی اڈّوں کی بچی ہوئی حصے داری کو بھی فروخت کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اسیٹ مانٹائزیشن کے ذریعہ 2.5لاکھ کروڑ روپے حاصل کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے اس حصے داری کی فروخت کی جائے گی۔ اس معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے نیوزایجنسی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیاہے۔ گزشتہ ماہ ہوئی سکریٹریوں کی کمیٹی کی میٹنگ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چاروں ہوائی اڈّوں میں سے سرکار ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) کی باقی حصے داری فروخت کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے پرائیویٹائزیشن کیلئے 13مزید ہوائی اڈّوں کا انتخاب کرلیاگیاہے۔ دہلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد ہوائی اڈوں میںسے اے اے آئی کی حصے داری فروخت کرنے کیلئے ہوابازی کی وزارت کابینہ سے منظوری لے گی۔ اس کیلئے جلد ہی کابینہ میں تجویز پیش کی جائے گی۔ابھی ان چاروں ہوائی اڈّوں کا آپریشن پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جوائنٹ ونچر میں کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن 13 ہوائی اڈّوں کو پرائیویٹائزیشن کیلئے منتخب کیاگیاہے، ان میں سے منافع اور غیر منافع والے ہوائی اڈّوں کو جوڑا جائے گا۔اس کا مقصد پرائیویٹائزیشن کے دوران بہتر پیکیج کیلئے راغب کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS