اب کووڈ ٹیکوں کی خریداری نہیں کرے گی سرکار : مرکزی حکومت

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکزی حکومت کا کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام اب اپنے آخری مراحل میں ہے اور وزارت صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سے مزید کووڈ-19 ویکسین نہیں خریدے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت صحت نے 4,237 کروڑ روپے (سال 2022-23 میں ویکسینیشن کے لیے مختص بجٹ کا تقریباً 85 فیصد) وزارت مالیات کو واپس کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ 1.8 کروڑ سے زیادہ ویکسین فراہم کی جا چکی ہیں۔ مرکزی اور سرکاری اسٹوریج ہاؤسز میں ڈوز اب بھی موجود ہیں، جو 6 ماہ تک ویکسینیشن مہم چلانے کے لیے کافی ہیں۔ کووڈ- 19 کے معاملوں میں گراوٹ کی وجہ سے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر حکومت کے پاس ویکسین ختم ہو جاتی ہے، تب بھی یہ بازارمیں دستیاب رہے گی۔6 ماہ کے بعد، فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ویکسین سرکاری چینل کے ذریعے منگوائی جائیں یا اس مقصد کے لیے بجٹ مختص کیا جائے،لیکن یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کیسی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے سال 2022-23 میں ویکسینیشن کے لیے مختص 5000 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے بچے ہوئے 4237.14 کروڑ روپے وزارت مالیات کو واپس کر دیے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS