متھرا: (یو این آئی) آل انڈیا تیرتھ پروہت مہاسبھا کے قومی صدر مہیش پاٹھک نے کہا کہ شاہی مسجد عیدگاہ کے اندر اور باہر پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرنے والی تنظیموں کے لوگوں کے ساتھ سختی سے حکومت کونمٹنا چاہیے۔ پاٹھک نے اتوار کو کہا کہ جس طرح سے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے، اس کا اثر یہاں کی معیشت پر پڑ سکتا ہے۔ یہاں آنے والے یاتریوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے جس کا براہ راست اثر یہاں کے یاتریوں اور کاروبار پر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تنظیمیں درحقیقت بی جے پی کا ایجنڈا چلا رہے ہیں کیونکہ یہ ایک طرح سے ان کی متعلقہ تنظیمیں ہیں۔ 6 دسمبر کو سکیورٹی پر ہزاروں جوانوں کو لگا کر پولس نے وہی کیا جو آر ایس ایس کو کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے خوف کا ماحول بنا کر ایسا ظاہر کیا کہ جیسے کوئی بڑا واقعہ ہونے والا ہے۔ اسی سلسلے میں لوگ کہہ رہے تھے کہ شاہی مسجد عیدگاہ کے اندر جا کر مورتی نصب کریں گے اور آرتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ئی بچوں کا کھیل ہے جو مورتی نصب کرکے آرتی کرنے آئیں گے۔ پروہت نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب ان تنظیموں کے لوگوں کی طرف دائر مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں تو پھر ایسے مظاہروں کا کیا جواز ہے؟ سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ رام مندر کی تعمیر بھی عدالت کے فیصلے کے بعد ہی شروع ہوسکی ہے۔
حکومت متھرا میں ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے: مہیش پاٹھک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS