اسرائیل میں رہ رہے ہندوستانیوں کے لیے حکومت نے ایڈوائزری جاری کی

0

اسرائیل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

معلوم ہوکہ اس وقت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے موصولہ اطلاع کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے۔

مزید پڑھیں:

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا

حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS