نئی دہلی(ایس این بی)وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گزشتہ روز کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نریندر مودی حکومت تنقید نہیں سنتی ہے۔کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی سے جڑے ٹیکس لگانے والے ترمیمی بل 2019پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تنقید سنتی بھی ہے اور سنجیدگی سے جواب بھی دیتی ہے،اور اس پر عمل در آمد بھی کرتی ہے۔وزیر خزانہ نے تاجر راہل بجاج کے ذریعہ ایک پروگرام میں (ڈر کا ماحول )والے بیان کا بھی حوالہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ وزیر داخلہ امت شاہ موجود تھے اور راہل بجاج کی پوری باتیں سنی بھی اور پورا جواب بھی دیا۔
یہ کہنا غیر مناسب ہے کہ حکومت تنقید نہیں سنتی، جب تنقید کی جاتی ہے تو حکومت سنتی بھی ہے اور اسکے حل بھی تلاشتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تو کچھ لوگوں نے سب سے خراب وزیر خزانہ کہہ ڈالا ہے ۔نرملا سیتا رمن نے حزب اختلاف پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سوال کرکے بھاگ جاتے ہیں ،کیوں کہ یہ ان کے ڈی این اے میں ہے ، لیکن ہماری پارٹی بی جے پی ایسی نہیں ہے۔
حکومت تنقید سنتی ہے ،قدم بھی اٹھاتی ہے:وزیرخزانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS