نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کو بحران میں تو پہنچا دیتی ہے لیکن مسئلے کے حل کا اس کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہوتا ہے۔
گاندھی نے پیر کو یہاں کہا کہ یہ حکومت مسلے کا حل تلاش کرنے کے بجائے غلط دوڑ میں شامل ہو تی ہے اورغلط طریقے سےاپنی حصولیابیوں کو گننا شروع کردیتی ہے ۔ کرونا وبا اورگڈس سروس اینڈ ٹیکس جی ایس ٹی میں بھی وہ یہ ہی کررہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’مودی سرکار ملک کو بحران میں ڈال کرحل تلاش کرنے کے بجائے شتر مرغ بن جاتی ہے ۔ ہرغلط دوڑ میں ملک آگے ہے۔ کورونا انفیکشن کے اعدادوشمار ہوں یا پھر جی ڈی پی میں گراوٹ ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی جس میں لکھا ہے’’کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،کفن کے لئے لگ رہی ہے قطار ،بیچنے والے بولے ،زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا‘‘۔
حکومت کے پاس کسی بھی بحران کا حل نہیں : راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS