حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے پرعزم  :  سندھیا

0

نئی دہلی:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جیوتر آدتیہ سندھیا نے جمعرات کو حکومت کسانوں کے ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس نے 70برس سے بیڑیوں میں جکڑے کسانوں کو آزادی دلانے کے لئے تین زرعی اصلاحات قوانین بنائے ہیں۔
 سندھیا نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تحریک چلارہے کسانوں سے بات چیت کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہی حکومت نے کسان تنظیموں کے ساتھ گیارہ راونڈ کی بات چیت کی ہے۔ قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کو اپنی پیداوار کہیں بھی اور کسی بھی من چاہی قیمت پر فروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ حکومت نے اس قانون کو ڈیڑھ برس تک ملتوی کرنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسان  ملک کی ترقی کی ریڑھ ہیں۔ وہ دنیا کا پیٹ بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے انبتخابی منشور میں زرعی اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیر زراعت نے اس سلسلہ میں وزرائے اعلی کو خط بھی لکھا تھا۔ کانگریس کو اپنی زبان نہیں بدلنی چاہئے۔
سندھیا نے کہاکہ حکومت بڑے پیمانہ پر کم از کم سہارا قیمت پردھان، گیہوں، دالیں اور کپاس خرید رہی ہے۔ کسانوں کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم کسان سمان ندھی یوجنا کی شروعات کی گئی ہے۔ فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت لاگت کی ڈیڑھ گنا کی گئی ہے۔
انہوں نے یوم جمہوریہ کے دن لال قلعہ پر ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں  394پولیس اہلکاروں اور نامہ نگار زخمی ہوئے اور ایک کسان کی جان بھی چلی گئی۔ صدر کے خطاب کا اپوزیشن کی طرف سے بائیکاٹ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کو نکارنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کورونا وبا کے مقابلہ پر حکومت کی طرف سے کی گئی تیاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس بحران سے جنگی پیمانہ پر نپٹی۔ اپوزیشن نے لاک ڈاون لگانے، اسے ختم کرنے اور کورونا کے ٹیکہ پر سوال اٹھائے جبکہ ایوان میں کانگریس کے نائب لیڈ ر آنند شرما نے ایک کمیٹی کی رپورٹ میں کورونا سے متعلق حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت سہولیات دستیاب کرانے کے لئے محکمہ صحت کے بجٹ میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں 137فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اس سال کے بجٹ کو دو لاکھ 23ہزار کروڑ روپے کا کردیا گیا ہے اور 22 ایمس بنانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران محکمہ صحت کے بجٹ کی پوری رقم خرچ نہیں کی جاتی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS