واشنگٹن:(یو این آئی) گوگل نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ بولی جانے والی 24 نئی زبانوں کوشامل کیا ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لنگالا، ٹوئی، ٹگرینیا اور دیگر شامل ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کی برادریوں کوجوڑنے میں مددکرنے کی اپنی پالیسی کومدنظررکھتے ہوئے، اب وہ ان زبانوں کی جانب توجہ مبذول کرناچاہتی ہے، جن کی زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں ہوتی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ اس کے ساتھ نیپالی، فجین اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو چکی ہیں۔
گوگل ٹرانسلیٹ میں 24 نئی زبانیں شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS