گوگل نے ڈوڈل بنا کر’مدرس ڈے‘کو خراج تحسین پیش کیا

0

نئی دہلی : (یو این آئی) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اتوار کو’مدرس ڈے‘کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل بنا کر ’ماتر شکتی‘کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ہر خاص موقع پرڈوڈل کے ذریعے شاندارپیشکش دینے ولے گوگل نے آج ایسا ہی شاندار ڈوڈل بنا کر دنیا کو ’مدرس ڈے‘ کی مبارکباد دی ۔گوگل کی اس ویڈیو میں چار سلائیڈزمیں کچھ ایسی تصاویر ہیں، جن کے ذریعے ماں کی محبت، پیار اور احترام کے جذبات کو جھلکایا جا رہا ہے۔ پہلی سلائیڈ میں ایک چھوٹا بچہ ماں کے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی پکڑا ہوا ہے اور دوسری سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو پڑھنا سکھاتے ہوئے نظر آ رہی ہے ۔
تیسری سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو نل کے نیچے ہاتھ دھونا سکھا رہی ہے، جبکہ چوتھی سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو پودا لگانا سکھا رہی ہے ۔
ایک بچے کے لئے اس کی پیدائش کے بعد اس کے ماں کے کردار کو ظاہر کرنے والے ڈوڈل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگوں نے ماں کے لیے احترام کا اظہار کرتی تصاویراورپیغامات بھی شیئر کیے ہیں ۔ ہندوستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مئی کے دوسرے اتوار کو مدرس ڈے منایا جاتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS