پنے، (ایس این بی) :کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے صاحبزادے مصطفی عارف خان کے یہاں ایک بہت بڑی خوشخبری آئی ہے۔ مصطفی عارف کی اہلیہ شگوفہ نے ایک ساتھ 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ عارف محمد خان کا پورا کنبہ بہت خوش ہے، کیونکہ ان کی ایک دیرینہ خواہش اوپر والے نے پوری کر دی ہے۔ انہیں بیٹی کی بہت خواہش تھی اور اس کے لیے وہ دعا گو تھے۔ اللہ نے ان کی دعا قبول کی اور ایک ساتھ انہیں 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ یہ ولادت پنے کے ایک اسپتال میں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ایشان رحم خان ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS