سدھو موسی والا کے مبینہ قاتل گولڈی برار کو حکومت نے دہشت گرد قراردیا

0
سدھو موسی والا کے مبینہ قاتل گولڈی برار کو حکومت نے دہشت گرد قراردیا
سدھو موسی والا کے مبینہ قاتل گولڈی برار کو حکومت نے دہشت گرد قراردیا

نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ، مطلوب مجرم گولڈی برار عرف ستیندرجیت سنگھ کو انسداد دہشت گردی قانون UAPA کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
گولڈی برار کے کناڈا میں ہونے کا شبہ ہے اور وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور مختلف ریاستوں کو مطلوب مجرم ہے۔

گزشتہ سال 29 مئی کو سدھو موسی والا کو پنجاب کے مانسا ضلع میں ان کے گاؤں موسی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جاپان میں 7.5 شدت کا شدید زلزلہ کے بعد سونامی کا خطرہ

گولڈی برار نے بعد میں ایک فیس بک پوسٹ میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک اور گینگسٹر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے سدھو موسی والا کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS