علی گڑھ (پریس ریلیز) : بیماریوں سے تحفظ اور اور مضر جراثیم کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلہ میں بیداری پھیلانے کے لئے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ہاسپٹل انفیکشن کنٹرول کمیٹی، ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی- انڈیا، علی گڑھ چیپٹر اور کلچرل ایجوکیشن سنٹر، اے ایم یو نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کا اہتمام کیا جس میں فیکلٹی ممبران، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور طلبہ نے ہاتھ دھونے کے درست طریقے کا مظاہرہ کیا اوراس سلسلہ میں بیداری پر زور دیا۔ اس موقع پر اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جراثیم کش طریق ہائے کار کی ترویج میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اگناز فلپ سیمیل ویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تیار کی گئی ایک خصوصی دستاویزی فلم کا اجراء کیا ۔ اس میں طبی عملے کے لئے درست طریقے سے ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر اِگناز فلپ کی خدمات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کی صفائی مائکروآرگینزم کو پھیلنے سے روکنے کا پہلا قدم ہے، جو اسپتال سے ہونے والے انفیکشن کی روک تھام میں مدد کر سکتا ہے۔ کووِڈ پھیلنے کے بعدسے پوری دنیا ہاتھ دھونے کی اہمیت پر زور دے رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح اچھی صحت کا تصور صفائی کے اصول پرمبنی ہے۔پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے حاضرین کو ’سیمیل ویز اوتھ‘ یعنی ہاتھوں کی صفائی کا حلف دلایا۔اس سے قبل خطبہ استقبالیہ میں جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو ہاسپٹل انفیکشن کنٹرول کمیٹی اور ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی – انڈیا، علی گڑھ شاخ کی سرگرمیوں سے روشناس کرایا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں، نرسوں، طلبہ اور ہیلتھ ورکرز کو کووِڈ وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں دی جانے والی تربیت کے بارے میں بھی بتایا۔پروفیسر حارث ایم خاں (صدر، ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی – انڈیا، علی گڑھ شاخ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جے این ایم سی) نے شکریہ ادا کیا۔ ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی – انڈیا، علی گڑھ شاخ کے سکریٹری ڈاکٹر فاطمہ خان نے پروگرام کی نظامت کی۔اس موقع پر انٹرن کے لئے ہیپاٹائٹس بی سے متعلق ٹیکہ کاری کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اے ایم یو میں گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کا اہتمام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS