دے ایسے رشتے برتنے کی اہلیت مولیٰ جو خونی رشتوں پہ رکھتے ہوں فوقیت مولیٰ

0

دے ایسے رشتے برتنے کی اہلیت مولیٰ
جو خونی رشتوں پہ رکھتے ہوں فوقیت مولیٰ
شبِ سیہ کے گنہ ہوں یا دن کے کارِ خیر
چھپی ہے تجھ سے بھلا کون کیفیت مولیٰ
مرے بدن پہ اگی ایک ننھی پھنسی نے
بتا دی آج مجھے میری حیثیت مولیٰ
تو اپنی رحمت و برکت سے صاف کردے اسے
ہمارے دل پہ جو چھائی ہے یاسیت مولیٰ
ہر اک قدم پہ فقط تیرا آسرا ہو مجھے
مرے یقین کو دے ایسی تقویت مولیٰ
جبیں کو تیری غلامی کا جب نشان ملا
میں زندگانی کی تب سمجھا اہمیت مولیٰ
فرشتے ہوں کہ ملائک ہوں جن ہوں یا ہوں بشر
کوئی سمجھ نہ سکا تیری رمزیت مولیٰ
ذکی طارق بارہ بنکوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS