ہرش وہار میں لڑکی کی لاش برآمد،خواتین کمیشن نے جاری کیا پولیس کو نوٹس

0
Image: Times Now

نئی دہلی،(یو این آئی): دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملنے پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بتایاکہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ دارالحکومت میں لڑکیوں کا تحفظ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر رہے ہیں اور معاملے کی فوری رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔ پولیس فوری کارروائی کرے اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ دہلی میں جرائم اور ان کی درندگی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے یہ قدم میڈیا رپورٹس کا نوٹس لینے کے بعد اٹھایا جو شمال مشرقی دہلی کے ہرش وہار علاقے میں ایک پارک میں ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
کمیشن نے ہرش وہار تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے مقدمہ میں درج ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی طلب کی ہے۔ کمیشن نے لڑکی کی موت کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس کے قتل سے قبل اس کے ساتھ زیادتی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ کمیشن نے پولیس سے مقتول کی شناخت اور اس کے لیے پولیس کے اقدامات کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔ معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کمیشن نے اس معاملے میں دہلی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS