للت پور:اترپردیش کے ضلع للت پور کے بان پور تھانہ علاقے میں بدھ کی علی الصبح ہوئی موسلا دھار بارش کے دوران گری آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی جب کہ ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح بارش کے دوران چکیراگاؤں باشندہ فیرن ولد موہن لودھی کے مکان پر بجلی گری جس سے اس کے گھر میں موجود بیٹی پرنسی(12) کی موت ہوگئی جب کہ ان کی بھابھی متھلیش شدید طور سے زخمی ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی خاتون کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایاجب کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS