بھی ایچ یو میں بھوت پریت کی تعلیم، جنوری سے شروع ہورہیں ہیں کلاسیز

0

نئی دہلی: اگر آپ کو ہمیشہ بھوت پریت کی دنیا ، مافوق الفطرت یا غیر فطری طور پر پراسرار دنیا کے بارے میں حیرت انگیز باتیں جاننے کا شوق ہے۔ تو آپ بنارس ہندو یونیورسٹی میں 'بھوت ودیا' یا 'سائنس آف پیرانارمل' کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں ، جو اس موضوع پر چھ ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کررہا ہے۔
گوسٹولوجی ایک نفسیاتی بیماری ہے اور جس میں بہت سے لوگوں کا خیال رہتا ہے کہ یہ بھوت کی وجہ سے ہوا ہے۔  چھ ماہ کے اس سرٹیفکیٹ کورس میں ڈاکٹروں کو نفسیاتی امراض اور غیر معمولی وجوہات کی وجہ سے ہونے والی غیر معمولی نفسیاتی حالتوں کے علاج اور نفسیاتی علاج سکھایا جائے گا ۔ 
اس کورس کی کلاسیز کا آغاز جنوری سے شروع ہونے والا ہے،اور اس کا انعقاد آیور وید اساتذہ کریں گے۔ 'بھوت' کی وجہ سے ہونے والی ذہنی خرابی اور بیماریوں کا علاج بیچلر آف آیورویدک میڈیسن اینڈ سرجری (بی اے ایم ایس) اور بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) ڈگری ہولڈرز کو پڑھایا جائے گا۔ آیور ویدک فیکلٹی کے ڈین یامنی بھوشن ترپاٹھی کے مطابق ، "اس برانچ کے بارے میں ڈاکٹروں کو باضابطہ تعلیم فراہم کرنے کے لئے آیوروید فیکلٹی میں علم نجوم کی ایک الگ یونٹ تشکیل دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS