انقرہ(یو این آئی): صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ اسرائیل جس نے 7 اکتوبر سے غزہ میں اپنا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے کی طرف سے تقریباً 200 ڈس انفارمیشن فراہم کی گئی ہیں۔ صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں انادولو ایجنسی کے زیر اہتمام “غزہ میں نسل کشی: نئے ثبوت” پینل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آلتون نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کی طرف سے واضح نسل کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے قتل عام کو چھپانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔آلتون نے اس کہا کہ ان کے ادارے نے اسرائیل کی ڈس انفارمیشن کا پردہ چاک کیا اور ایک ایک کرکے ان کے جھوٹ کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے انسداد ڈس انفارمیشن سینٹر نے 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 200 خبروں کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کی تیسری لسٹ جاری کی، اقرا حسن کیرانہ سے امیدوار
انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کی سرگرمیاں جن کا مقصد حقیقت کو چھپانے اور مسخ کرنا ہےکی حقیقت کو دنیا سے آگاہ کریں گے۔