جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے اس بیان کی تائید کی ہے کہ اب ٹوئیٹر مودی حکومت کے دباؤ میں سیاسی موقف اختیار کر رہا ہے۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ راہل گاندھی نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہماری جمہوریت کہاں جارہی ہے۔ پارلیمنٹ،میڈیا،تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے اداروں کو آزاد ماحول میں کام کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ اب ٹوئیٹر مودی حکومت کے دباؤ میں سیاسی موقف اختیار کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے طویل عرصے میں ہماری جمہوریہ کو نقصان پہنچے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک ہفتہ قبل بند کیا گیا تھا ، جو آج کھولا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS