گہلوت نے آر ٹی ڈی سی کو دس کروڑ کی گرانٹ منظور کی

0

جے پور:راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (آر ٹی ڈی سی) کیآپریشن کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کئے جانے کو منظوری دی۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ -19 وبا کے سبب ٹورزم کارپوریشن کے ورکنگ سرمایہ میں کمی آئی ہے اور ہوٹل یونٹوں کاآپریشن نہیں ہونے کی وجہ سے آمدنی کے ذرائع بند ہونے سے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی میں دشواری پیش آرہی تھی۔اسی کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے کارپوریشن کے لئے یہ گرانٹ منظور کی ہے۔
مسٹر گہلوت کے اس فیصلہ سے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS